STRESS

Other Chapters

  • س1: فورس/قوت کی تعریف کریں۔
    جواب: کسی جسم پر لگنے والا دباؤ یا کھچاؤ فورس کہلاتی ہے۔ فورس کی اکائی نیوٹن (N) ہے۔
  • س2: قوت کی اقسام کے نام لکھیں۔
    جواب: اقسام درج ذیل ہیں:
    • ● براہِ راست قوت
      • ● تناؤ کی قوت (Tensile Force)
      • ● دباؤ کی قوت (Compressive Force)
        • ● محوری قوت (Axial Force)
        • ● غیر مرکزی قوت (Eccentric Force)
    • ● قینچی قوت (Shear Force)
  • س3: اسٹریس کی اقسام کے نام لکھیں۔
    جواب: اقسام درج ذیل ہیں:
    • ● براہِ راست اسٹریس (Direct Stress)
      • ● کھچاؤ کا اسٹریس (Tensile Stress)
      • ● دباؤ کا اسٹریس (Compressive Stress)
    • ● شیئر اسٹریس (Shear Stress)
  • س4: مندرجہ ذیل نظاموں میں اسٹریس کی اکائی لکھیں:
    جواب:
    SystemMeasuring Unit
    MKSkg/m2
    CGSg/cm2
    FPSlbs/ft2
    SIN/m2
  • س5: Axial فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ فورس جو کسی جسم کے مرکز پر لگے، Axial فورس کہلاتی ہے۔axial force
  • س6: Eccentric فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ فورس جو جسم کے مرکز سے ہٹ کر لگے، Eccentric فورس کہلاتی ہے۔eccentric force
  • س7: اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Shear فورس کی وجہ سے پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:Stress
  • س8: Shear اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Shear فورس کے نتیجے میں پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:shear stress
  • س9: کچاؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
    جواب: وہ اسٹریس جو کھچاؤ (Tensile Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Tensile اسٹریس کہلاتی ہے۔tensile stress
  • س10: دباؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
    جواب: وہ اسٹریس جو دباؤ (Compressive Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Compressive اسٹریس کہلاتی ہے۔compressive stress
  • س11: Bending اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Bending مومنٹ کی وجہ سے پیدا ہو، Bending اسٹریس کہلاتی ہے۔
  • س12: ایسے مختلف طریقے درج کریں جن سے فورسز ساختی ارکان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
    جواب: کچھ طریقے درج ذیل ہیں:
    • ● کھچاؤ(Tension)
    • ● دباؤ(Compression)
    • ● شیئرنگ(Shearing)
    • ● جھکاؤ(Bending)
    • ● ٹوَرشن(Torsion)
  • س13: عام اور خالص بینڈنگ میں فرق کریں۔
    جواب: وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple نہ بنائیں، عام بینڈنگ کہلاتی ہے۔
    وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple بنائیں، خالص بینڈنگ کہلاتی ہے۔
  • س14: نیوٹرل سطح کی تعریف کریں۔
    جواب: نیوٹرل سطح بیم کی وہ سطح ہوتی ہے جس پر نہ کھچاؤ ہوتا ہے اور نہ دباؤ۔ اس سطح پر فورس اور اس کے اثرات صفر ہوتے ہیں۔
  • س15: آپ سیکشن ماڈیولس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
    جواب: مومینٹ آف انرشیا اور مرکز سے انتہائی ریشہ تک فاصلے کا تناسب سیکشن ماڈیولس کہلاتا ہے۔
  • س16: بینڈنگ تھیوری کے دو اصول بیان کریں۔
    جواب: دو اصول درج ذیل ہیں:
    • ● بیم سیدھی ہوتی ہے
    • بیم کا مادہ لچکدار (Elastic)● ہوتا ہے
    • ● ہکس کا قانون بیم کے مادے پر لاگو ہوتا ہے
  • س17: بینڈنگ مساوات بیان کریں۔
    جواب: bending equationجہاں:
    M = بینڈنگ مومنٹ
    I = مومینٹ آف انرشیا
    E = ینگس ماڈیولس
    R = مڑنے کا رداس
  • س18: ڈائریکٹ فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس جو کسی بھی لگنے والے جسم کے ساتھ 90 ڈگری کا زاویہ بنائے، ڈائریکٹ فورس کہلاتی ہے۔ اسے نارمل فورس بھی کہا جاتا ہے۔Direct Force
  • س19: شیئر فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس یا طاقت جو کسی بھی جسم کے ساتھ مماس بنائے (یعنی 90 ڈگری کے علاوہ کا زاویہ بنائے) شیئر فورس کہلاتی ہے۔Shear force
mechanics — chapter-1 | GCT Notes